اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران جوہری معاہدے کے بعد بینکاری شعبے میں نئی پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے اور اب ایران کے 'سامان' بینک نے پہلی بار یورپ میں اپنی شاخ کا افتتاح کردیا.
تفصیلات کے مطابق، سامان بینک نے ایران اور اٹلی کے مرکزی بینکوں کی جانب سے این او سی حاصل کرنے کے بعد 'روم' کے شہر میں اپنے دفتر کھول دیا.
ایرانی بینک 'سامان' کی رپورٹ کے مطابق رم میں اس بینک کی شاخ کے افتتاح کا مقصد بینکاری، قانونی، مالیاتی اور سرمایہ کاری مشاورتی خدمات فراہم کرنا، ملک میں پورپی بالخصوص اٹالوی سرمایہ کاروں کو ہمارے ملک کی سرمایہ کاری کے مختلف مواقع سے متعارف کرنا ہے.
ایرانی بینک 'سامان' کے تعلقات عامہ کے مینیجر 'منصور مومنی' کے کہنے کے مطابق پر اس بینک کی شاخ، جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد ماضی کے تجربات پر انحصار سے ہمارے ملک کے تاجروں اور صنعت کاروں کی سرگرمیوں کی سہولیات فراہم کرنا اور مالی ، کریڈٹ کی اچھی خدمات پیش کرنے کے لیے قائم ہوگیا ہے.
منصور مومنی نے مزید اظہار کیا کہ 2015 کو ایرانی بینک 'سامان ' اور اٹلی کمپنی ' ساچہ' (اٹلی کے ایکسپورٹ گارنٹی فنڈ) کے حکام کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے جس معاہدے کے تحت بینک سامان کے لیے ایک خصوصی کے کریڈٹ لائن مقرر کیا گیا جسے ایرانی پروڈیوسر اور پوروپی پیداوار کرنے والوں، رم میں واقع ایرانی بینک 'سامان ' کی شاخ کی مشاورتوں اور رہنماوں کا استعمال کر کے اور اس بینک کی سہولیات اور امکانات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ رم میں سامان بینک کی شاخ، پوروپ میں ایرانی بینکوں کی پہلی شاخ کے طور پر سرگرم عمل ہے.
تفصیلات کے مطابق ، گزشتہ آوریل کے مہینے میں تہران میں منعقدہ ایران اور پوروپ کے درمیان چوتھی بینکی اور تجارتی کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ قریب مستقبل میں پورپ میں ایران کے بینکوں کی شاخوں قائم کی جائے گی.
ایران اور1+5 گروپ کے درمیان طے ہونے والے جوہری معاہدے کے بعد بینکاری شعبے میں قابل قدر پیشرفت سامنے آئی ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲